بادامی ڈرم اسٹکس
  • 123 Views

بادامی ڈرم اسٹکس

ھستا بادام آپ دوپہر کے کھانے یا رات کے کھانے کے مینو کے لئے ایک انگلی چاٹ بھوک بڑھانے ہوں گے کہ ایک کامل کھانے سودا drumstick کی. تم حوا جماعتوں کے لئے نمکین کے طور پر ان کے تیار کرنے اور مختلف dips کے ساتھ خدمت کر سکتے ہیں.

ضرورت



    ونگز کی ڈرم اسٹکس آٹھ عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    میدہ آدھی پیالی
    کارن فلور آدھی پیالی
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
    مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    انڈے کی سفیدی تین عدد
    بادام بیس سے پچیس عدد
    سویا سوس دو کھانے کے چمچ
    سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
    بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
    تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت
 

عمل

ایک دیگچی میں ونگز کی ڈرم اسٹکس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ملا کر ان کا اپنا پانی خشک کرلیں۔

جب پانی خشک ہوجائے تو انھیں نکال لیں۔

اب ایک پھیلے ہوئے ڈش میں میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر اچھی طرح ملالیں۔

اس کے بعد انڈے کی سفیدی پھینٹ کر رکھیں اور بادام کچل کر رکھ لیں۔

اب اُبلی ہوئی ڈرم اسٹکس میں سویا سوس اور سفید سرکہ ملادیں۔

پھر اس پر تیار خشک مصالحہ لگادیں۔

اس کے بعد بریڈ کرمبز میں بادام ملا دیں۔

اب ڈرم اسٹکس کو انڈے کی سفیدی ڈپ کرکے بریڈ کرمبز اور بادام لگائیں اور دوبارہ سفیدی میں ڈپ کرکے پھر سے کرمبز اور بادام لگا دیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ڈرم اسٹکس کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔

مزے دار بادامی اسٹکس تیار ہیں۔