مینگو کیک
  • 241 Views

مینگو کیک

یہ سوادج پھل میٹھا غیر ملکی کاٹنے کی مکمل ذائقہ لانے. یہ آم کیک ایک ڈنر پارٹی یا خاندان دعوت کے لئے کامل ہے ٹاپنگ بسکٹ بنیاد، کریمی آم کی ساخت اور آم استعمال کرتے ہوئے بنایا.

ضرورت

کیک کے لیے
مینگو پلپ تین کپ
چائنا گراس پچیس گرام
کریم دو کپ
دودھ ایک پاؤ
آئسنگ شوگر دو کپ
مکھن حسب ضرورت
:کیک کی بیس کے لیے
بسکٹ حسب ضرورت
مکھن ایک کپ
:ٹوپنگ کے لیے
چائنا گراس دس گرام
پانی آدھا کپ
آئسنگ شوگر آدھا کپ

عمل

کیک کی بیس کے لئے: بسکٹ اور مکھن کو چوپر میں ڈال کر مکس کر لیں۔

کیک کے لئے: پہلے ایک کپ پانی میں پچیس گرام چائنا گراس کو گھول لیں۔

پھر اس میں کریم، دودھ، آئسنگ شوگر اور مینگو پلپ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

اب ایک کیک کے سانچے کو مکھن سے گریسی کر لیں اور بیس میں بسکٹ والا آمیزہ سیٹ کر دیں۔

پھر اس میں کیک کا آمیزہ ڈال کر روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب اس آمیزے کو فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

ٹوپنگ کے لئے: چائنا گراس کو پانی میں گھول لیں۔

پھر اس میں آئسنگ شوگر اور مینگو کیوبز شامل کرکے مکس کر لیں۔

پھر کیک کو فریزر میں سے نکال کر ٹوپنگ ڈال دیں اور کیک واپس فریزر میں رکھ دیں۔

اب فریج سے کیک کو نکال کر سرو کریں۔