آلو کی کچوریاں
  • 413 Views

آلو کی کچوریاں

وہ، بنانے جڑی بوٹیاں، مصالحے کے ساتھ ابلا ہوا آلو شامل اور عظیم کھانے کی نمائندگی کرنے کے لئے آسان ہیں کیونکہ برواں آلو جرٹھی کامل خوراک ہیں.

ضرورت



    آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے) (Potatoes ½ kg boiled)
    نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
    کُٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ (Red chilli 1 tsp chopped)
    پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (Black pepper powder ½ tsp)
    ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ (Whole coriander 1 tbsp)
    زیرہ آدھا چائے کا چمچ (Cumin ½ tsp)
    ہرا دھنیا ایک گٹھی (Fresh coriander 1 bunch)
    ہری مرچ چار سے چھ عدد (Green chilli 4 to 6)
    لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ (Lemon juice 4 tbsp)
    گڑ دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا) (Brown sugar 2 tbsp)
    پانی چار کھانے کے چمچ (Water 4 tbsp)
    میدہ آدھا کلو (White flour ½ kg)
    بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ (Baking soda ½ tsp)
    اوریگانو ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Oregano ¼ tsp)

 

عمل

اُبلے (boiled) ہوئے آلوؤں میں نمک، کُٹی لال مرچ، پسی کالی مرچ، ثابت دھنیا، زیرہ، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کا رس ملا کر (mix) پانچ سے دس منٹ کے لیے ٹھنڈا (cold) کریں۔

اب پین (pan) میں پسا گڑ اور پانی ملا(mix) کر دو سے تین منٹ پکائیں (cook) اور شیرہ بنالیں۔

پھر ایک پیالے میں میدہ، نمک، بیکنگ سوڈا (baking soda)، اوریگانو (oregano)، گڑ کا شیرہ اور حسبِ ضرورت پانی ملا کر اچھی طرح گوندھیں (knead) اور ململ کے کپڑے سے ڈھانک (cover) کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد گندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر ان میں آلو کا مکسچر (mixture) ڈالیں اور کونوں کو گیلے ہاتھ کی مدد سے دَبا کر بند (close) کر دیں۔

پھر کچوریوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج (fridge) میں ٹھنڈا (cold) کرلیں۔

اب کڑاہی میں تیل گرم (heat) کرکے کچوریاں ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔

گولڈن براؤن (golden brown) ہو جانے پر نکال کر گرم گرم سرو (serve) کریں۔