آلمنڈ کیک
  • 201 Views

آلمنڈ کیک

واقعی ایک اچھی بادام کیک ہدایت یہاں ہے. بادام کیک سالگرہ، عید، ایسٹر اور کسی دوسرے تہوار کے لئے ایک بہت ہی اچھا ہے. آپ کے اگلے خصوصی جشن میں پکانا بندی کرنا مت بھولنا.

ضرورت



    مکھن چھ اونس
    چینی پانچ اونس
    انڈے تین عدد
    کھویا آدھا کپ
    بادام ایسنس ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    میدہ چار اونس
    بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
    (بادام دو اونس (پسے ہوئے
    :بیس بنانے کے لئے
    (بادام پچاس گرام ﴿درمیان سے کٹے ہوئے
    (بادام سو گرام ﴿کُٹے ہوئے
    مکھن دو اونس

 

عمل

انچ کے کیک پین کو دو اونس مکھن کے ساتھ گریس کرلیں۔

اب اس پر سو گرام کُٹے بادام پھیلا کر ڈالیں۔

اس کے بعد پچاس گرام درمیان سے کٹے بادام ترتیب سے لگا دیں۔

ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور دو اونس پسے بادام مکس کرکے چھان لیں۔

ایک پیالے میں چھ اونس مکھن اور چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کرلیں۔

اس میں ایک ایک کرکے دو عدد انڈے شامل کریں۔ ساتھ ہی تھوڑا تھوڑا میدے کا آمیزہ بھی ڈالتے رہیں۔

اس کے بعد کھویا اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ بادام ایسنس ڈال کر مکس کریں۔

اس کے بعد ایک انڈا مزید شامل کریں اور بیٹ کرتے رہیں۔

پھر بچا ہوا میدہ ڈال کر فولڈ کرلیں۔ اب اسے کیک پین میں ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں چالیس منٹ بیک کرلیں۔

آخر میں کیک پین سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔