آریزونا چکن
  • 628 Views

آریزونا چکن

ایریزونا چکن ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایک نیا ذائقہ دریافت کرتے ہیں. ہدایت کا مکھن کا ذائقہ سب کو متاثر کرے گا.

ضرورت



    چکن بریسٹ فلے دو عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    ووسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ
    سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
    چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ
    میدہ دو کھانے کے چمچ
    مکھن دو اونس
    (پارسلے ایک چائے کا چمچ (کٹے ہوئے
    :گرلنگ کے لئے
    تیل دو کھانے کے چمچ
    مکھن دو اونس

 

عمل

چکن بریسٹ کو نمک، آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ، لیموں کے رس، ووسٹر شائر ساس، اویسٹر ساس، سویا ساس اور چلی گارلک ساس کے ساتھ آدھے گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔

پھر چکن کو میدے میں کوٹ کرلیں۔

اب گرل پین کو مکھن سے گریس کرلیں اور چکن کو دونوں طرف سے سات سے آٹھ منٹ کے لئے یا گل جانے تک گرل کرلیں۔

پھر پلیٹر میں نکال لیں۔

پھر مکھن گرم کرکے باقی آدھا چائے کا چمچ لہسن ادرک پیسٹ، باقی سفید مرچ اور پارسلے کو بھون لیں اور فوراً چولہے سے ہٹا کر چکن کے اوپر ڈال دیں۔

آلو کی چپس یا میش کئے ہوئے آلوؤں کے ساتھ سرو کریں