بادامی ڈرم اسٹکس
  • 249 Views

بادامی ڈرم اسٹکس

میں نے ہمیشہ نئے ذائقہ کوشش کرنے کے لئے نئے آمدورفت کوشش کریں اور اپنے دوستوں سے آگے کرنے کے لئے محبت کرتا ہوں. بادامی سے Drumstick دوسروں کو متاثر کرنے کے لئے ایک معیار ہے کہ ایک ایسی ہدایت ہے. تم نے چائے پارٹی اور افطار کے وقت میں اسے خدمت کر سکتے ہیں.

ضرورت



    ونگز کی ڈرم اسٹکس آٹھ عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    میدہ آدھی پیالی
    کارن فلور آدھی پیالی
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
    مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    انڈے کی سفیدی تین عدد
    بادام بیس سے پچیس عدد
    سویا سوس دو کھانے کے چمچ
    سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
    بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
    تیل تلنے کے لیے حسب ضرورت

 

عمل

ایک دیگچی میں ونگز کی ڈرم اسٹکس، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ملاکر ان کا اپنا پانی خشک کر لیں۔

جب پانی خشک ہو جائے تو انھیں نکال لیں۔

اب ایک پھیلے ہوئے ڈش میں خشک میدہ، کارن فلور، بیکنگ پاؤڈر، کُٹی کالی مرچ اور مسٹرڈ پاؤڈر اچھی طرح ملا لیں۔

اس کے بعد انڈے کی سفیدی پھینٹ کر رکھیں اور بادام کچل کر رکھ لیں۔

اب ڈرم اسٹکس میں سویا سوس اور سفید سرکہ ملا دیں۔

پھر اس پر تیار خشک مصالحہ لگا دیں۔

اس کے بعد بریڈ کرمبز میں بادام ملا دیں۔

اب ڈرم اسٹکس کو انڈے کی سفیدی میں ڈپ کرکے بریڈ کرمبز اور بادام لگائیں اور دوبارہ سفیدی میں ڈپ کرکے پھر سے بریڈ کرمبز اور بادام لگا دیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ڈرم اسٹکس کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔

مزے دار بادامی ڈرم اسٹکس تیار ہیں۔