بیکڈ اینڈ اسٹیم گرین ہول چکن
  • 176 Views

بیکڈ اینڈ اسٹیم گرین ہول چکن

آپ کے خاندان کی محبت روسٹ پوری چکن؟ سبز مصالحہ کے ساتھ بنا ہوا یہ ایک بیکڈ روسٹ چکن، کوشش کرو. کامل بیکڈ بنانے اور گرین پوری چکن ہر بار بھاپ شیف گلزار حسین ہدایت پر عمل کریں.

ضرورت

ثابت چکن ایک عدد (کھال والی
لہسن پیسٹ دو سے تین کھانے کے چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
لال مرچ کا پیسٹ دو سے تین کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس تین سے چار کھانے کے چمچ
اوریگانو ایک چٹکی
تھائم ایک چٹکی
نمک حسب ذائقہ
:گرین پیسٹ کے لیے
پودینہ ایک گٹھی
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
نمک حسب ذائقہ
پانی حسب ضرورت
:گارنش کے لیے
ٹماٹر ایک عدد
کھیرا ایک عدد
سلاد پتے تین سے چار عدد

عمل

بلینڈر میں ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ،نمک اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے گرین پیسٹ تیار کر لیں۔

ایک پیالے میں لہسن پیسٹ، کالی مرچ، لال مرچ کا پیسٹ، تیل، لیموں کا رس، اوریگانو، تھائم، نمک اور گرین پیسٹ شامل کریں اور مکس کرکے بیٹر تیار کر لیں۔

اب چکن کو بیٹر سے میری نیٹ کرکے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

چکن کو اسٹیمر میں رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے اسٹیم کر لیں۔

اب چکن کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری پر رنگ آنے تک بیک کرلیں اور ڈش آؤٹ کرکے ٹماٹر، کھیرا اور سلاد پتے کے ساتھ سرو کریں۔