اب آپ آسانی سے گھر میں سینکا ہوا میوہ روٹی بنا کر سکتے ہیں. انڈے، دودھ، سارا دودھ، چینی، روٹی، سے Chum سے Chum اور گری دار میوے تم یہ روٹی بنانے کی ضرورت ہے. کوئی شک نہیں کہ اس کا ذائقہ کے لئے ایک مزیدار ہدایت.
یل حسب ضرورت
ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد
دودھ دو کپ
چینی ایک کپ
انڈے چار عدد
(الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
چم چم مکس ایک پاؤ
کھویا ایک پاؤ
کھجور کشمش اور بادام ایک کپ
تیل کو گرم کرلیں۔
اب ڈبل روٹی کے سلائس کے چار ٹکڑے کرکے تیل میں گولڈن براؤن کریں اور نکال لیں۔
اب برتن میں دودھ اور چینی ڈال کر پکائیں۔
پھر انڈوں میں الائچی شامل کرکے بیٹر سے پھینٹ لیں۔
چلتے ہوئے بیٹر کے ساتھ گرم دودھ اس میں ڈال کرمکس کر لیں۔
اس کے بعد اوون پروف ڈش میں ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھیں اور اُن پر انڈے اور دودھ والا مکسچر ڈال دیں۔
اب اس پر چم چم مکس رکھیں۔
اس پر کھویا ڈال دیں۔
پھر اس پر کھجور، کشمش، بادام ڈالیں۔
اور اسے پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کر لیں۔