بنانا کیک
  • 186 Views

بنانا کیک

ایک بہت نم اور سوادج کیلے کیک ہدایت. باہر کرنے کی کوشش ضروری ہے!

ضرورت



    کیلے چار عدد
    انڈے تین عدد
    میدہ دو سو گرام
    مکھن دو سو گرام
    چینی دو سو گرام
    سوڈا آدھا چائے کا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

 

عمل

ایک پیالے میں چینی اور مکھن کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

پھر کیلے ڈال کر اچھی طرح میش کرلیں۔

اور پھر ایک ایک کرکے انڈے ڈالیں آخر میں میدہ ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔

پھر بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا بھی شامل کریں پھر سارے مکسچر کو گریس پین میں ڈال کر اوون میں پینتیس سے چالیس منٹ کےلئے اوون میں بیک کرلیں۔

پھر اسے فوائل پیپر پر رکھیں اور اس کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

مزیدار بنانا کیک سرونگ کےلئے تیار ہے۔