باربی کیو چکن مصالحہ
  • 990 Views

باربی کیو چکن مصالحہ

یہ مزیدار چکن ہدایت مسالا میں کھانا پکانے پھر grilling کے اور اس کے بعد تیار حاصل ہے. لہذا آسان آپ کو آپ کے خاندان کے لئے midweek میں BBQ چکن مصالحہ بنا سکتے. BBQ اور شملہ مرچ کی مہک کے ساتھ ایک عظیم کھانا.

ضرورت

چکن ایک کلو (سولہ ٹکڑے
دہی چار کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
(بیسن ایک کھانے کا چمچ (بھنا ہوا
(ہری الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
:مصالحہ بنانے کے لئے
تیل آدھا کپ
(پیاز چار کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی
(ادرک ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
(لہسن ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
(ٹماٹر دو عدد (بلینڈ کیے ہوئے
نمک ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(دھنیا ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
(ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
(پیاز ایک عدد (کٹی اور اسٹرپس
(شملہ مرچ ایک عدد (جولین
(ٹماٹر ایک عدد (جولین

عمل

ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، پسی لال مرچ، نمک، لیموں کا رس، بیسن اور پسی ہری الائچی کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب چکن کو میری نیٹ کرنے کے لیے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

پھر انھیں اسکیورز پر لگاکر باربی کیو یا بیک کر لیں۔

اس کے بعد کوئلے کا دم دے کر ایک طرف رکھ دیں۔

مصالحہ بنانے کے لیے: تیل گرم کرکے پیاز، ادرک اور لہسن ڈالیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔

اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔

پھر نمک، لال مرچ، دھنیا، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کریں۔

اس کے بعدقصوری میتھی ڈالیں۔

اب باربی کیو چکن شامل کرکے پانچ منٹ کے لیے بھون لیں۔

پھر ڈھک کر پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر دم دیں۔

پھر مکس کرکے نکال لیں۔