بیف بن
  • 388 Views

بیف بن

آپ کی طرف کے پکوان کی ایک براہ راست ذائقہ ہے تو یہ آپ کو اس کے کھانے میں ایک بار آپ نے کبھی اس کا ذائقہ کبھی نہیں بھولیں گے کہ مکمل طور پر مزیدار ہے کے طور پر تو آپ کو یہ بیف ہدایت شروع کرنا ضروری ہے. لہذا یہ ایک کوشش دے سب کے لئے قابل ہے.

ضرورت



    قیمہ ایک پاؤ
    خمیر ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    چینی ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    میدہ ایک پاؤ
    انڈا ایک عدد
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    نیم گرم دودھ آدھا کپ
    تیل دو کھانے کے چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    (پیاز ایک عدد (چھوٹی اور باریک کٹی ہوئی
    (ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
    (ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
    نمک حسب ذائقہ
    (کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
    پانی حسب ضرورت
 

عمل

پہلے پیالے میں خمیر کو دودھ میں سے تھوڑے سے گرم دودھ میں حل کر لیں۔

پھر اس میں چینی، نمک، میدہ، انڈا، مکھن اور باقی بچے دودھ سے اچھی طرح سے گوندھ لیں۔

ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر لیں۔

اب ڈو گوندھ کر پلاسٹک فوائل سے کور کرکے ایک طرف رکھ دیں۔

ایک کڑاہی میں تیل،ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ وہ اچھی طرح پک جائے اور اس کا تمام پانی خشک ہو جائے۔

پھر اس میں پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک اور پسی کالی مرچ شامل کرکے مکس کریں اور چولہے سے ہٹالیں۔

اب ڈو میں سے چھوٹے چھوٹے پیڑے کاٹیں اور درمیان میں جگہ بناکر قیمہ بھرتے جائیں اور اسے دوبارہ پیڑے کی طرح بند کرتے جائیں۔

اب اوون ٹرے کو تیل سے چکنا کرکے اس پر پیڑے رکھتے جائیں اور انھیں تھوڑا سا پھولنے دیں۔

جب پیڑے تھوڑا سا پھول جائیں تو ایک سو اسی ڈگری پر اوون میں بیک کریں۔

پیڑوں کو انڈے سے پالش کریں اور اوون میں دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

سنہرا رنگ آنے پر نکال کر گرم گرم سرو کریں۔