بیسن کے پکوڑے
  • 637 Views

بیسن کے پکوڑے

ھستا اور سوادج گرام آٹا پکوڑے تمام وقت پسندیدہ ناشتا ہے. پکوڑا ترکیبیں کی وسیع رینج ہیں، لوگوں کو بنانے اور ایک شام ناشتا کے طور پر ان سے محبت اور بھی عام طور پر افطاری کے وقت کے دوران ایک بھوک بڑھانے کے طور پر کھا رہے ہیں.

ضرورت



    بیسن آدھا کلو (Gram flour ½ kg)
    ثابت ہری مرچ آٹھ عدد (باریک کٹی ہوئی) (Whole green chillies 8 chopped)
    ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا) (Fresh coriander 1 bunch finely cut)
    ہری پیاز چار عدد (بمع پتوں کے باریک کٹی ہوئی) (Green onion 4)
    پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (Red chilli 1 tbsp grind)
    ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ (Whole coriander 1 tsp)
    سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (Cumin seed 1 tsp)
    میٹھا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Carbonate soda ¼ tsp)
    انڈا ایک عدد (Egg 1)
    نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
    لیموں کا عرق دو کھانے کے چمچ(Lemon sap 2 tbsp)
    کوکنگ آئل تین پیالی (Cooking oil 3 cup)

 

عمل

ایک گہرے پیالے میں بیسن اور سارے مصالحے (ثابت ہری مرچ، ہرا دھنیا، ہری پیاز، پسی ہوئی لال مرچ، ثابت دھنیا، سفید زیرہ، میٹھا سوڈا، انڈا اور نمک) اچھی طرح ملالیں (mix)۔

تھوڑی دیر کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

اب اس میں لیموں کا عرق شامل کر دیں۔

ایک کڑھائی میں تیل گرم (heat) کریں۔

جب تیل گرم ہو جائے تو ہلکی آنچ (low heat) میں پکوڑے ڈیپ فرائی (deep fry) کرلیں۔

فرائی (fry) ہونے کے بعد انھیں نکال کر اخبار پر رکھتے جائیں تاکہ چکنائی جذب (absorb) ہو جائے۔