بوہری فرائی چکن
  • 933 Views

بوہری فرائی چکن

مزیدار اور کھانا پکانا کرنے کے لئے آسان ہے. سبز مرچ کا پیسٹ اور ٹماٹر دونوں اس سے Bhori فرائیڈ چکن کی سمردد کے لئے ایک مثالی counterpoint کے ہیں چسپاں کر دیں. وقت سے قبل ان تلا ہوا چکن قضاء اور مرچ کی چٹنی یا اپنے پسندیدہ چٹنی میں سے کسی کے ساتھ ان کو گرم خدمت.

ضرورت



    چکن ایک کلو (آٹھ ٹکڑے)
    نمک ایک چائے کا چمچ
    ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
    ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    پسی ہری مرچ ایک کھانے کا چمچ
    بریڈ کرمز ایک کپ
    زیرہ بھنا (کٹا) ایک چائے کا چمچ
    ٹماٹو پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    انڈے دو عدد
    پانی آدھا کپ
    تیل حسب ضرورت

 

عمل

ایک پین میں چکن ڈالیں اور اس میں نمک، ہلدی،ادرک لہسن پیسٹ اور پسی ہری مرچ ڈال کے مکس کریں۔

اس کے بعد بھنا زیرہ ، ٹماٹو پیسٹ اور پانی ڈال کے مکس کرکے اسے ڈھانپ دیں اور دس منٹ تک پکائیں۔

اب یہ آدھا گلا ہوا ہو گا تو اس کو کسی باؤل میں نکال لیں اورگرم چکن پر بریڈ کرمز چھڑک کے ہلائیں کہ بریڈ کرمز اچھی طرح چکن پر لگ جائے۔

انڈے دو کھانے کے چمچ پانی کے ساتھ پھینٹ لیں

بریڈ کرمز لگا چکن انڈے میں ڈبو کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ مزیدار بوہری فرائڈ چکن تیار ہے اسے ساس کے ساتھ سرو کریں۔