براؤن رائس ود چکن
  • 269 Views

براؤن رائس ود چکن

چکن کے ساتھ براؤن رائس ایک بہت اچھا ذائقہ دیسی مالک جو foodies کے لئے ایک بہترین نسخہ ہے. وہ غذا چاول نہیں ہیں کیونکہ براؤن کے طور پر نامزد لیکن کیونکہ ان کے رنگ کے ہوتے ہیں. چاول پر چکن بریانی اس ہدایت کے زمرے میں کسی حد تک گر.

ضرورت



    چکن آدھا کلو
    سرکہ دو کھانے کے چمچ
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
    (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    (دہی آدھا پاؤ (پانی نکلا ہوا
    تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    گھی آدھا کپ
    پیاز دو عدد
    (زیرہ ایک چائے کا چمچ (ثابت
    ہری مرچ دو سے تین عدد
    پانی سوا سے ڈیڑھ گلاس
    (چاول تین سو گرام (بھیگے ہوئے

 

عمل

پہلے چکن کو دو حصوں میں کاٹ کر تکے والے کٹ لگالیں۔

اب اس چکن کو سرکہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا گرم مصالحہ، پسی لال مرچ، ہلدی، نمک اور دہی سے میری نیٹ کریں۔

پھر تھوڑا تھوڑا سا تیل اوپر سے ڈال کر اوون میں ایک سو اسی ڈگری پر روسٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

دس سے پندرہ منٹ بعد جب گولڈن کلر آجائے تو اسے نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک پین میں گھی گرم کرکے پیاز شامل کرکے اتنا فرائی کریں کہ وہ گولڈن ہو جائے۔

پھر اس میں ثابت زیرہ، ہری مرچ اور پانی شامل کر دیں۔

جب پانی گرم ہو جائے تو اس میں چاول شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

جیسے جیسے چاول پھول کر اوپر کی سطح پر آنے لگے تو اوون والی چکن کے ٹکڑے اس پر رکھ کر ڈھک کر دم دے دیں۔

آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر پلیٹر پر نکال کر سرو کریں۔