براؤنی بٹر کیک
  • 3910 Views

براؤنی بٹر کیک

دو ذائقوں کے ساتھ ایک سوادج کیک. براانی مکھن کیک صرف ہدایت پر عمل، پکانا کرنے کے لئے مشکل کا طریقہ نہیں ہے. آپ ناشتا میں اور چائے کے وقت میں اسے خدمت کر سکتے ہیں.

ضرورت

راؤنی کےلئے
(ڈارک چاکلیٹ ایک سو چالیس گرام (چھوٹے ٹکڑے
(نمک کے بغیر مکھن ایک چوتھائی کپ (پچاس گرام
(براؤن شوگر ایک چوتھائی کپ (پچاس گرام
انڈا ایک عدد
(میدہ ایک چوتھائی کپ (پینتیس گرام
:بٹر کیک کےلئے
(نمک کے بغیر مکھن آدھا کپ (ایک سو بیس گرام
(چینی آدھا کپ (سو گرام
انڈے دو عدد
(میدہ ایک کپ (ایک سو بیس گرام
بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(تازہ دودھ ساڑھے تین کھانے کے چمچ (پچاس ملی لیٹر

عمل

اوون کو ایک سو اسی سنٹی گریڈ یا تین سو پچاس فارن ہیٹ پر گرم کریں۔

براؤنی کےلئے: چاکلیٹ اور مکھن کو ہلکی آنچ پر پگھلا لیں۔ اِس کو تھوڑا ٹھنڈا کرکے اِس میں براؤن شوگر مکس کر لیں۔

پھر اِس میں انڈا مکس کرکے میدہ مکس کریں۔ آمیزہ چکنے کئے ہوئے پین میں ڈال دیں۔ پہلے سے گرم اوون میں پندرہ منٹ بیک کریں۔ اوون سے نکال کر کیک ٹھنڈا کر لیں۔

بٹر کیک کےلئے: مکھن اور چینی کو مکس کریں کہ وہ کریمی ہوجائے پھر اِس میں ایک وقت میں ایک انڈا ڈالتے ہوئے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اِس میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے تازہ دودھ ڈال دیں۔

بٹر کیک کا آمیزہ براؤنی کےاوپر ڈال دیں ۔ اِسے ایک سو ساٹھ سنٹی گریڈ یا تین سو بیس فارن ہیٹ پر پچیس سے تیس منٹ بیک کریں۔