ان کے دل کی گہرائیوں سے چکن پسند ہے جو ان تمام لوگوں کے لئے بینس چکن کے کاٹنے کے طور پر عنوان سے اس شاندار چکن ہدایت کوشش کر سکتے ہیں. ان کے کاٹنے اصل میں یہ ایک بالکل زبردست ڈش بنانے کے جس کے کاٹنے سے ہر ایک اور ہر میں ذائقہ ہے.
چکن آدھا کلو (بون لیس
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
میدہ ایک کپ
پیپریکا آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے
:سوس کے لئے
مکھن دو اونس
ہاٹ سوس ایک چوتھائی کپ
گارلک پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
کیچپ دو کھانے کے چمچ
سوس کے لیے: ایک سوس پین میں مکھن، ہاٹ سوس، گارلک پاؤڈر، کالی مرچ، چینی اور کیچپ کو پانچ منٹ کے لیے پکالیں۔
چکن کے لئے: ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑوں کو بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ پھیلائیں اور پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
دوسرے پیالے میں میدہ، پیپریکا، نمک اور پسی لال مرچ مکس کرکے اس میں چکن شامل کریں اور اچھی طرح کوٹ کر لیں۔
اب اسے تیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کو ڈیپ فرائی کریں، یہاں تک کہ وہ گولڈن اور کرسپ ہو جائے۔
پھر اسے تیار سوس میں ٹوس کرکے اچھی طرح کوٹ کر لیں۔