برنس روڈ کی دہی پھلکی
  • 2122 Views

برنس روڈ کی دہی پھلکی

داہی Phulki مزیدار ذائقہ ہے اور یہ اس کے لئے کوئی لفظ گھر ہے. ہاں اس ہدایت سے مشہور برنس روڈ کی داہی Phulki سیکھنے اور mouthwatering میں کھانے کے ساتھ آپ کے خاندان کی تفریح.

ضرورت



    مونگ کی دال کا آٹا ایک کپ
    بیکنگ سوڈا ڈیڑھ چائے کا چمچ
    نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    دہی ایک کلو
    چینی تین کھانے کے چمچ
    کارن فلور دو کھانے کے چمچ
    پودینے کے پتے گارنش کے لیے
    چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
    املی کی چٹنی حسب ضرورت
    گُڑ کی چٹنی حسب ضرورت
 

عمل

پہلے مونگ کی دال کا آٹا، بیکنگ سوڈا اور آدھا کپ پانی ڈال کر اچھی طرح سے گوندھ لیں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

پھلکی کے لیے: تیل میں اس کو پکوڑوں کی طرح ہلکا سنہرا تَل کر نکال لیں۔

پھر اس کو دس سے پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں اور جب ٹھنڈی ہو جائے تو اس کو دوبارہ فرائی کر لیں۔

اب ایک پیالے پانی میں ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر ان پھلکیوں کو ایک گھنٹے کے لیے بھیگوں دیں۔

پھر ان پھلکیوں کو پانی سے نکال لیں۔

اب دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔

ایک پیالے میں دہی، چینی اور کارن فلور کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر پھلکیوں کے اوپر دہی کا مکسچر، پودینے کے پتے، چاٹ مصالحہ اور املی اور گُڑ کی چٹنی ڈال سرو کریں۔