کیک مکس فروٹ
  • 547 Views

کیک مکس فروٹ

یہ مرکب پھل کیک ہدایت کو بنانے کے لئے آسان ہے اور آم، تربوز، تربوز اور کیلے کے اس کے ایک مجموعہ. تم بجٹ پر آسان جانے کے لئے اپنی پسند کے میوے کی جگہ لے لے، لیکن صرف آپ کے لئے کافی پھل اضافہ کر رہے ہیں اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں.

ضرورت



    میدہ ڈیڑھ کپ (White flour 1 ½ cup)
    انڈے دو عدد (Eggs 2)
    تیل آدھا کپ (Oil ½ cup)
    چینی ڈیڑھ کپ (Sugar 1 ½ cup)
    مکھن دو کھانے کے چمچ (Butter 2 tbsp)
    دُودھ آدھا کپ (Milk ½ cup)
    کریم ایک پیکٹ (Cream 1 packet)
    بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچ (Baking powder 1 ½ tbsp)
    آم دو عدد (چوکور کٹے ہوئے) (Mangoes 2)
    تربوز دو پھانکیں (چوکور کٹی ہوئی) (Watermelon 2 piece)
    خربوزہ دو پھانکیں (چوکور کٹی ہوئی) (Melon 2 piece)
    کیلے تین عدد (باریک کاٹ لیں) (Banana 3 chopped)

 

عمل

انڈے اچھی طرح پھینٹ (beat) لیں یہاں تک کہ وہ جھاگ کی صورت اختیار کر جائیں۔

اس کے بعد اس میں میدہ شامل کرکے اچھی طرح یک جان کرلیں۔

پھر پسی ہوئی چینی، تیل، مکھن، بیکنگ پاؤڈر شامل کرکے مزید پھینٹیں (beat) ۔

اگر پیسٹ (paste) بہت گاڑھا (thick) ہو جائے تو تھوڑا دُودھ شامل کر سکتے ہیں۔

اب ایک سانچے میں تیل لگانے کے بعد اس پر تھوڑا سا میدہ چھڑک کر سارا پیسٹ (paste) اس میں ڈال کر ایک سو اسّی ڈگری سینٹی گریڈ (180 ̊ C) پر اوون (oven) میں پچیس سے تیس منٹ (25-30 mins) کے لیے رکھ دیں۔

اب کٹے ہوئے پھلوں میں کریم، حسبِ ذائقہ چینی اور تھوڑا دُودھ شامل (mix) کرکے فریج (fridge) میں رکھ دیں۔

کم از کم پچیس منٹ (25 mins) بعد کیک(cake)  تیار ہونے پر کیک  (cake)کے درمیان میں کچھ حصہ نکال کر اس میں فریز (freeze) کیے ہوئے پھل شامل کریں اور کیک  (cake)کو واپس بند کر دیجئے۔  مزیدار مکس (mix) فروٹ (fruit) تیار ہے۔