کریمل نٹ ٹارٹ
  • 185 Views

کریمل نٹ ٹارٹ

کریم اور مخلوط گری دار میوے کی مدد ادار کے ساتھ بھرا ہوا ایک کلاسک امیر شدید. ایک گارنٹی ہدایت ایک موسم سرما کے دن پر آپ کو گرم کرنے کے لئے!

ضرورت



    مکھن ایک سو گرام
    (چینی ایک کپ (پسی ہوئی
    میدہ دو کپ
    انڈا ایک عدد
    ٹھنڈا دودھ حسب ضرورت
    :فلنگ کے لئے
    براؤن شوگر دو کپ
    شہد دو کھانے کے چمچ
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    مکھن دو کھانے کے چمچ
    کریم آدھا کپ
    بادام، مونگ پھلی اور اخروٹ ایک سو گرام
    پانی چار کھانے کے چمچ
    کریم گارنش کے لیے

 

عمل

ایک پیالے میں مکھن، چینی، میدہ ڈال کر ہاتھ سے مکس کرلیں۔

اب اس میں انڈا اور دودھ مکس کرکے اس کی ڈو بنائیں اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

پھر ایک ٹرے کو گریس کرکے اس میں روٹی کو بیل کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ بیک کریں۔

تیار ہونے پر ٹھنڈا کر لیں۔

فلنگ کے لیے: براؤن شوگر اور پانی کو پکا کر شیرہ بنالیں۔

اب اس میں شہد، ونیلا ایسنس، مکھن اور کریم ڈال دیں۔

آخر میں بادام، مونگ پھلی اور اخروٹ شامل کرکے فولڈ کرلیں۔

آخر میں اسے کرسٹ پر ڈال کر ٹھنڈا کر لیں۔

کریم سے گارنش کرکے سرو کریں۔