چٹ پٹا تکہ رول
  • 1825 Views

چٹ پٹا تکہ رول

بھوک میں اس ٹکا رول سے زیادہ سوادج ہو سکتا ہے؟ آپ آسانی سے گھر میں اس ٹکا رول تیار کر سکتے ہیں اور اس میں Smokey اور پورے خاندان اور دوستوں کے ساتھ meaty کے ذائقہ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں.

ضرورت

چکن آدھا کلو (بغیر ہڈی کے
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس دو سے تین کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ تھوڑا سا
تکہ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا
(پیاز ایک عدد (رِنگ میں کٹا ہوا
پودینے کے پتے حسب ضرورت
:پراٹھے کے لئے
میدہ دو کپ
آٹا آدھا کپ
گھی دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
(نیم گرم پانی (آٹا گوندھنے کے لئے
:چٹنی کے لئے
املی کا گودا آدھا کپ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
نمک آدھا چائے کا چمچ
چینی ایک کھانے کا چمچ
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا

عمل

ایک پیالے میں چکن، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، نمک، لیموں کا رس، زردے کا رنگ اور تکہ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے میری نیٹ کرلیں۔

ایک پین میں تیل ڈال کر اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گلنے تک پکائیں۔

جب چکن گل جائے تو اس میں کوئلے کا ٹکڑا رکھ کر تھوڑا سا تیل ڈال کر ڈھانپ کر تھوڑی دیر کے لئے کوئلے کا دھواں دیں اور کوئلہ نکال لیں۔

پراٹھوں کے لئے: ایک پیالے میں میدہ، آٹا، نمک اور نیم گرم پانی ڈال کر گوندھ کر کچھ دیر کے لئے رکھ دیں۔

اب آٹے کے بارہ پیڑے بنا کر تھوڑا گھی اور خشک میدہ لگاکر بیل لیں اور پھر رول کرکے پیڑے بنالیں۔

پیڑوں کو بیل کر توے پر دونوں طرف سے گھی لگا کر فرائی کرلیں۔

اب پراٹھوں پر چٹنی، چکن کے ٹکڑے، پیاز اور پودینے کے پتے ڈال کر بٹر پیپر میں رول کرلیں۔

مزیدار چٹ پٹے پراٹھے رول تیار ہیں گرم گرم سرو کریں۔

چٹنی کے لئے: بلینڈر میں املی کا گودا، لہسن، چاٹ مصالحہ، لال مرچ، نمک، چینی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔