چازاں
  • 363 Views

چازاں

کامل ہفتے کے آخر میں کھانے کے لیے تلاش. چکن، چاول نوڈلس، ناریل کے دودھ پاؤڈر اور چنے کی دال کے ساتھ کر دیا Chazaan ہدایت کرنے کی کوشش کریں. آپ کے خاندان کے لئے ایک کامل صحت مند ڈش.

ضرورت

    چکن کیوبز آدھا کلو (بون لیس
    رائس نوڈلزایک پیکٹ
    تیل ایک کپ
    (پیاز ایک عدد (بڑی، بلینڈ کی ہوئی
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    ہری مرچ آٹھ عدد
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    پودینہ ایک چوتھائی گٹھی
    نمک حسب ذائقہ
    (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
    (چنے کی دال آدھا کپ (اُبلی ہوئی
    (تازہ ناریل آدھا کپ (کدوکش کیا ہوا
    بیسن تین کھانے کے چمچ
    کوکونٹ ملک پاؤڈر ایک کپ
    (ہری پیاز ایک کپ (باریک کٹی ہوئی

 

عمل

پہلے نوڈلز کو تیس منٹ کے لیے بھگو دیں۔

اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔

پھر اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

اب اس میں چکن کیوبز، نمک اور پسی لال مرچ ڈالیں۔

ساتھ ہی ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھکیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ چکن آدھا گل جائے۔

ایک بائول میں بیسن، کوکونٹ ملک پائوڈر کو ایک کپ پانی کے ساتھ مکس کریں۔

جب چکن آدھی گل جائے تو اس میں کوکونٹ مکسچر اور اُبلی چنے کی دال ڈال کر پکائیں۔

جب اُبال آجائے تواس میں بھیگے ہوئے نوڈلز شامل کرکے پکائیں۔

آخر میں اسے اُبلے انڈے،تازہ ناریل، ہری پیاز، فرائی کیے ہوئے لہسن، لیموں، ہری مرچ، تلی پیاز اور کٹی ادرک کے ساتھ سرو کریں