چیز آملیٹ
  • 472 Views

چیز آملیٹ

تم سے کچھ دل سے ناستے کے تیار کرنے کے لئے جا رہے ہیں F پھر آپ کے مینو میں اس ہدایت کو شامل کرنا ضروری ہے!

ضرورت



    انڈے چار سے آٹھ عدد
    نمک حسبِ ذائقہ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    دودھ تین چوتھائی کپ
    تھائم اوریگانو ایک چائے کا چمچ
    (پیاز دو عدد (باریک کٹی
    (شملہ مرچ چار کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
    مکھن چار کھانے کے چمچ
    زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ
    چیڈر چیز ایک کپ
    موزریلا چیز چار کھانے کے چمچ

 

عمل

انڈوں کو خوب اچھی طرح پھینٹ کر اُن میں نمک، کالی مرچ، دودھ اور تھائم اوریگانو شامل کریں۔

اب باریک کٹی پیاز اور کٹی شملہ مرچ کو تھوڑے سے مکھن میں ہلکا سا فرائی کرکے انڈوں کے مکسچر میں شامل کر دیں۔

پھر ایک پین گرم کرکے اس میں زیتون کا تیل اور مکھن ڈالیں۔

اب اس میں انڈوں کا مکسچر شامل کرکے ایک طرف سے فرائی کرلیں۔

پھر اسے پلٹ کر اس کے درمیان میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈالیں اور فولڈ کر دیں۔

جب یہ پک جائے تو اسے نکال لیں۔

چیز آملیٹ تیار ہے۔