چیزی بیکڈ پین کیک
  • 649 Views

چیزی بیکڈ پین کیک

آپ کو اپنے آئندہ پارٹی کے لئے ایک کشش ہدایت کے لئے تلاش کر رہے ہیں تو پھر یہاں کو روکنے اور اس، میں Cheesy meaty اور دلکش ہدایت باہر کرنے کی کوشش. یہ اسبی آپ کے خاندان میں مارا جائے گا.

ضرورت

پین کیک کے لئے
میدہ چار اونس
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
پانی حسب ضرورت
:چیز ساس کے لئے
مکھن دو اونس
میدہ ایک اونس
دودھ ایک کپ
پانی آدھا کپ
کریم آدھا کپ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(چیڈر چیز ایک کھانے کا چمچ (کدوکش کی ہوئی
:فلنگ کے لئے
(چکن بریسٹ دو عدد (کٹے ہوئے
تیل دو کھانے کے چمچ
(پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
لہسن پیسٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
(مشروم دو کھانے کے چمچ (باریک سلائس میں کٹی ہوئی
(کریم دو کھانے کے چمچ (تازہ
(پارسلے دو کھانے کے چمچ (باریک کٹے ہوئے
:ٹماٹر ساس کے لئے
تیل ایک کھانے کا چمچ
(پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
لہسن آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ آدھا کپ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچ
اورنج کلر ایک چٹکی
:ٹوپنگ کے لئے
(چیڈر چیز تین کھانے کے چمچ (کدو کش کی ہوئی
پارمیزان چیز ایک کھانے کا چمچ

عمل

پین کیک کے لئے: میدے، نمک، انڈے اور پانی کو مکس کرکے فلفی بیٹر تیار کرلیں اور پندرہ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔

فرائی پین کو مکھن یا تیل کی مدد سے گریس کرکے ایک چمچ بیٹر کو اس پر پھیلا دیں اور پتلا پین کیک بنا لیں۔

چیز ساس کے لئے: مکھن کو پگھلا کر چولہے سے ہٹا لیں۔

پھر اس میں آہستہ آہستہ میدہ شامل کرتے جائیں اور مکس کرتے رہیں۔

پھر چولہے پر رکھ کر ایک منٹ پکانے کے بعد اس میں دودھ اور پانی شامل کرکے مکس کرتے جائیں۔

اب اس میں نمک، سفید مرچ، کریم اور چیز شامل کرکے مکس کریں اور چیز کے پگھل جانے تک پکنے دیں۔

پھر چولہے سے ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔

فلنگ کے لئے: تیل کو ایک پین میں گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن کو سوتے کرلیں۔

پھر چکن، نمک، کالی مرچ، اوریگانو، ٹماٹر پیسٹ اور مشروم ڈال پکائیں یہاں تک کہ چکن گَل جائے۔

پھر پارسلے اور کریم ڈال کر مکس کریں۔

ٹماٹر ساس کے لئے: ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن کو سوتے کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹر پیسٹ، نمک، کالی مرچ، چینی اور اورنج کلر ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

اسمبلنگ کے لئے: ہر پین کیک کو چکن فلنگ سے بھر دیں۔

پھر رول کرکے گریس کی ہوئی ایک بڑی ریکٹ اینگلر اوون ڈش میں رکھ دیں۔

اوپر تیار کیا ہوا آدھا ٹماٹر ساس ڈال دیں۔

پھر چیز ساس سے ڈال کر اوپر باقی آدھا ٹماٹر ساس ڈال دیں۔

آخر میں چیڈر چیز اور پارمیزان چیز ڈال کر اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ کےلئے بیک کرلیں یہاں تک کہ چیز پگھل جائے اور براؤن لئیر فارم میں آجائے۔

مزیدار چیزی بیکڈ پین کیک تیار ہے، گرم سرو کریں۔