چیزی لیمنی کیک
  • 176 Views

چیزی لیمنی کیک

آپ کو تو بیکنگ سے محبت ہے تو آپ صحیح جگہ پر آ گیا ہوں. کریم پنیر اور نیبو حوصلہ افزائی کے ساتھ ایک میٹھی اور نرم مکھن سپنج. کیک بہترین چائے کے ساتھ خدمت کی ہے.

ضرورت



    مکھن دو سو گرام
    کریم چیز دو سو گرام
    لیموں کے چھلکے ایک کھانے کا چمچ
    چینی ایک کپ
    انڈے تین عدد
    سیلف رائزنگ فلور سوا کپ
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    پیلا رنگ چند قطرے
    آئسنگ شوگر چھڑکنے کے لئے

 

عمل

اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم ہونے کے لیے رکھ دیں۔

نو انچ گولائی کے کیک مولڈ کو چکنا کر لیں۔

ایک پیالے میں مکھن، کریم چیز اور لیموں کے چھلکے ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں، یہاں تک کہ اس کا رنگ ہلکا ہو جائے۔

اب اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں کہ آمیزہ نرم ہو جائے۔

اس میں ایک ایک کرکے تین انڈے شامل کریں اور ہلکی اسپیڈ پر مسلسل پھینٹتے رہیں۔

پھر اس میں سیلف رائزنگ فلور ڈال کر ہلکی اسپیڈ پر مزید کچھ دیر بیٹ کریں۔

اس کے بعد ونیلا ایسنس اور چند قطرے پیلا رنگ ڈال کے مکس کریں۔

اب یہ آمیزہ گریس کیے کیک مولڈ میں ڈال کے پہلے سے گرم اوون میں ایک گھنٹہ کے لئے بیک کریں۔

اب کیک کو تاروں کی جالی پر رکھ کے ٹھنڈا کریں۔

آخر میں تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔