چکن آلہ کیو
  • 184 Views

چکن آلہ کیو

آپ چکن الا کیف کو پسند نہیں کرتے یہاں تک کہ اگر، آپ کا ذائقہ سے محبت کرے گا اس ہدایت کوشش کریں. اتنی نم اور flavorful یہ ایک عظیم ہدایت،! آپ ہفتے کے دنوں میں یا اس سے بھی کچھ خاص دن پر اس کی خدمت کر سکتے ہیں.

ضرورت



    چکن بریسٹ دو عدد
    (مکھن چار کھانے کے چمچ (ان سالٹڈ
    (لہسن ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹا ہوا
    (مشرومز دو کھانے کے چمچ (باریک کٹے ہوئے
    (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کٹی ہوئی
    توٹھ پک حسب ضرورت
    میدہ ایک کپ
    انڈے دو عدد
    بریڈ کرمبز ایک کپ
    پارمزان چیز چار کھانے کے چمچ
    دیگی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
    تیل فرائنگ کے لئے

 

عمل

چکن بریسٹ کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔

پھر ایک حصے میں چھری کی مدد سے پاکٹ بنا لیں۔

اسی طرح دوسرے حصے کی پاکٹ بنا کر رکھ دیں۔

ایک پیالے میں مکھن، لہسن، مشرومز، ہرا دھنیا، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس مکسچر کو آئسنگ بیگ میں بھر دیں۔

پھر آئسنگ بیگ کی مدد سے چکن بریسٹ کی پاکٹس کو اس مکسچر سے بھر دیں۔

پھر توٹھ پک سے بند کرلیں تاکہ مکسچر باہر نہ نکل سکے۔

اب ایک پیالے میں انڈے ڈال کر اس میں نمک اور کالی مرچ ڈالیں اور پھینٹ لیں۔

پھر بریڈ کرمبز میں پارمزان چیز، دیگی مرچ اور سفید مرچ ڈال کر مکس کریں۔

چکن کو پہلے میدہ میں کوٹ کرکے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرکے الگ ٹرے میں رکھ دیں۔

پھر اسے پلاسٹک شیٹ سے اچھی طرح سیل کرکے دو سے تین گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔

اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن کو درمیانی آنچ پر پانچ منٹ ایک طرف سے فرائی کریں۔

پھر پانچ منٹ دوسری طرف سے فرائی کرلیں۔

پھر اسے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پانچ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔