چکن آلا کیو
  • 199 Views

چکن آلا کیو

پنیر کے ساتھ بھرے ان چکن الا Kievs الفاظ کے لئے بہت سوادج ہیں. ٹاپنگ اور میشڈ آلو کے ساتھ خدمت سفید چٹنی انہیں شاندار بناتا ہے. چکن الا کیف کے ساتھ آپ کے مہمان اور خاندان کے علاج کے لئے مت بھولنا.

ضرورت

چکن بریسٹ دو عدد (بون لیس
انڈے دو عدد
میدہ پچاس گرام
بریڈ کرمبز ایک سو گرام
تیل حسب ضرورت
:فلنگ کے لئے
موزریلا چیز ایک سو گرام
چیڈر چیز ایک سو گرام
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ حسب ذائقہ
(پارسلے دو چائے کے چمچ (کٹے ہوئے
:میش پٹاٹو کے لئے
(آلو تین عدد (ابلے ہوئے
جائفل ایک چٹکی
کریم ایک پیکٹ
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ حسب ذائقہ
:وائٹ ساس بنانے کے لئے
(لہسن جوے چار عدد (کٹے ہوئے
کریم ایک لیٹر
دودھ اسی ملی لیٹر
نمک حسب ذائقہ
سفید مرچ حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت

عمل

سب سے پہلے چکن بریسٹ کو پاکٹس کی طرح کاٹ لیں۔

فلنگ کے لئے: ایک پیالے میں موزریلا چیز، چیڈر چیز، نمک، سفید مرچ اور پارسلے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اس مکسچر کو چکن پاکٹس میں بھر کر اچھی طرح فولڈ کر لیں تا کہ مکسچر باہر نہ نکلے۔

پھر چکن کو میدہ میں کوٹ کر کے انڈا اور بریڈ کرمبز لگا لیں۔

ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن کو اس میں دونوں اطراف سے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

میش پٹاٹو کے لئے: آلو میش کرلیں۔

پھر ایک پین میں کریم ڈال کر میش آلو، جائفل، نمک اور سفید مرچ ڈال کر ہلکا سا پکاکر ڈش میں نکال لیں۔

وائٹ ساس کے لئے: فرائی پین میں تیل ڈال کر لہسن ڈال دیں۔

تھوڑا پکا کر کریم، دودھ، نمک اور سفید مرچ شامل کرکے پکا لیں۔

اس کے بعد پلیٹ میں چیز اسٹف کو کٹ لگا کر رکھیں اور اوپر سے وائٹ ساس ڈال دیں۔

ساتھ ہی میش پٹاٹو رکھ کر سرو کریں۔