آپ چکن کے سینوں کے ساتھ تشکیل دے سکتے ہیں اتنے مزیدار خاندان کے کھانے بھی نہیں ہے. ایک نیا ذائقہ چکن الا کیف کے اس مزیدار ہدایت پر ایک نظر ڈالو. آپ اس سے محبت کرے گا کوشش کرنی چاہئے.
چکن بریسٹ دو عدد (تکہ پیس اور ہڈی سمیت
مکھن چار کھانے کے چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
لہسن آدھا چائے کا چمچ
میدہ حسب ضرورت
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
انڈے دو عدد
فرنچ فرائز ایک پیکٹ
سلاد پتہ حسب ضرورت
کیچپ حسب ضرورت
چکن کے ٹکڑے دھو کر پتے کی طرح کھولیں۔ (سائیڈ کی ہڈی لگی رہے)
اس کے بعد اسٹیک ہیمر سے فلیٹن کریں۔
مکھن میں سفید مرچ، لیموں کا رس، لہسن اور نمک ملائیں۔
پھر اس کے دو حصے کرکے فریزر میں دس منٹ رکھ دیں۔
چکن بریسٹ میں فریز کیا ہوا مکھن رکھ کر رول کریں۔
سوکھے میدے میں لپیٹ کر انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبز میں رول کرلیں۔
یہی عمل پھر سے دہرائیں اور فریز میں دس منٹ رکھ دیں۔
اس کے بعد ڈیپ فرائی کر لیں۔
ٹماٹر کیچپ، فرنچ فرائز اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔