اچار چکن چکن کی ایک شاندار ذائقہ دیتا ہے کہ مکھن کے ساتھ بھرے ہے. چکن الا کیف خصوصی تعطیلات پر خدمت کرنے کے لئے بہت اچھا ہے.
مکھن ایک سو پچھتر گرام
(چکن بریسٹ چھ عدد (بون لیس
(پارسلے آدھی گٹھی (باریک کٹے ہوئے
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس تھوڑا سا
انڈے دو عدد
میدہ حسب ضرورت
بریڈ کرمبز حسب ضرورت
تیل فرائنگ کے لئے
(مکس سبزیاں سرونگ کے لئے (فرائی کی ہوئی
ایک پیالے میں مکھن کو پارسلے اور اوریگانو کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب مکھن والے مکسچر کر ایک گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
اب چھری کی مدد سے چکن بریسٹ کر دو حصوں میں کاٹ لیں۔
پھر اس کے پاکٹس بنا لیں۔
ایک پیالے میں نمک، کالی مرچ، لہسن پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کو اس میں میری نیٹ کرلیں اور فریزر میں رکھ دیں۔
اب مکھن والے مکسچر کو فریزر سے نکال کر اس کو ٹکڑوں میں کاٹ کر واپس فریزر میں رکھ دیں۔
ایک پیالے میں انڈوں کو پھینٹ لیں۔
مکھن مکسچر کو چکن پاکٹس میں بھر کر اچھی طرح بند کردیں۔
اب اسے میدے سے کوٹ کرکے پھر انڈے میں ڈپ کرکے پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرکے فریزر میں رکھ دیں۔
تاکہ یہ تھوڑا سخت ہو جائے۔
اب چکن کو فریزر سے نکال کر گرم تیل میں ڈال کر دس سے بارہ منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
جب دونوں اطراف سے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال فرائی کی ہوئی سبزیوں کے ساتھ سرو کریں۔