شیف آپ چکن الا کیف کے ایک اور تبدیلی دے رہا ہے. ایک مزیدار مکھن ذائقہ کے ساتھ ھستا اور ٹینڈر چکن. ایک اچھا نتیجہ کے لئے سمت کے مطابق یہ بناتے.
چکن بریسٹ چھ عدد (ہڈی کے بغیر
مکھن چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں تین چائے کے چمچ
کالی مرچ حسب ذائقہ
(پارسلے ایک چائے کا چمچ (کٹے ہوئے
بریڈ کرمبز دو سو پچاس گرام
میدہ دو سو پچاس گرام
انڈے چار عدد
(گاجر گارنش کے لئے (لمبی سلائس اور فرائی کی ہوئی
(آلو گارنش کے لئے (فرائی کیے ہوئے
ایک پیالے میں مکھن، لہسن، لیموں، کالی مرچ، نمک اور پارسلے شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اور اسے ایک گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
پھر چکن میں چھری کی مدد سے پوکٹ بنا لیں۔
اب مکھن والے مکسچر کو چکن میں بھر کر اچھی طرح بند کرلیں تاکہ مکسچر باہر نہ نکلے۔
اب اسے ایک گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
پھر میدے میں کوٹ کر کے انڈے میں ڈپ کریں اور پھر بریڈ کرمبز میں کوٹ کرلیں۔
ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کرکے اس میں کوٹ کی ہوئی چکن کو دونوں اطراف سے ہلکی آنچ پر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
گولڈن براؤن ہوجائیں تو ڈش میں نکال کر گاجر اور آلو کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔