چکن آلا کیو
  • 646 Views

چکن آلا کیو

بنائیں ان flavorsome چکن الا کیف ساس میں marination بعد مکھن کے ساتھ بھرے. ایک cheesy ذائقہ کے لئے آپ کو اس کے ساتھ ساتھ پنیر شامل کر سکتے ہیں. یہ سنتری چٹنی کے ساتھ خدمت کرنے کے لئے ایک مزیدار دعوت ہے.

ضرورت



    مرغی کے بریسٹ پیس دو عدد
    مکھن آدھا کپ
    لہسن کے جوے چھ عدد
    ہرا دھنیا آدھا کپ
    ووسٹر شائر سوس آدھا کپ
    ٹوباسکو سوس ایک کھانے کا چمچ
    (کالی مرچ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
    نمک حسب ذائقہ
    ڈبل روٹی کا چورا تین کپ
    (انڈے دو عدد (پھینٹے ہوئے
    میدہ حسب ضرورت
    :سوس بنانے کے لئے
    اورنج جوس ایک کپ
    اورنج مارمالیڈ ایک کپ
    دار چینی ایک چائے کا چمچ
    کورن فلار تین کھانے کے چمچ

 

عمل

سب سے پہلے مرغی کے بریسٹ کی پاکٹس بنا کر ہیمر کی مدد سے اس کو پریس کرلیں۔

پھر مکھن میں تین جوے لہسن اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر چمچ کی مدد سے اس کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔

ایک پیالے میں کالی مرچ، تین جوے لہسن، ووسٹر شائر ساس، ٹوباسکو ساس اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

پھر مرغی کی پاکٹس کو اس میں میری نیٹ کر لیں۔

اب مکھن والے مکسچر کے ایک ایک ٹکڑے کو ایک ایک بریسٹ میں بھر کر فولڈ کر دیں۔

پھر میدہ میں لپیٹیں اور پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں۔

پھر چکن کو کچھ دیر کے لئے فریزر میں رکھ دیں تاکہ یہ تھوڑا سخت ہوجائے۔

پھر گرم تیل میں ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک تلیں۔

پھر ڈش میں نکال کر ساس کے ساتھ پیش کریں۔

سوس بنانے کے لئے: ایک پین میں اورنج جوس میں اورنج مارمالیڈ اور دار چینی پاؤڈر اچھی طرح مکس کرکے پکنے دیں۔

پھر تھوڑا نمک ڈال کر مکس کرتے رہیں۔

ایک پیالی میں کورن فلار پانی میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

پھر کورن فلار مکسچر سوس میں شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکائیں۔