مرغ آلا کیو
  • 7011 Views

مرغ آلا کیو

چکن ہمارے پسندیدہ گوشت میں سے ایک ہے اور اس ہدایت کو خوشگوار کھا رہے ہیں کہ ان کے درمیان ہے. چکن الا کیف چکن بریسٹ میں مکھن اور پنیر مرکب کے ساتھ بھرے ہے اور سبزیوں کے ساتھ خدمت. سب کے لئے ایک مختلف دعوت.

ضرورت

مرغی کا سینہ آدھا کلو (بغیر ہڈی
سفید مکھن ساٹھ گرام
(لہسن کے جوئے دو عدد (باریک کُٹا ہوا
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ کا پاوڈر آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
چیڈر چیز پچاس گرام
ہری مرچ کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
انڈہ ایک عدد
میدہ دو کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی کا چورا ایک سو گرام
تیل حسب ضرورت
:مکھنی سبزی کے لیے
گاجر دو سو پچاس گرام
ترئی دو سو پچاس گرام
گوار کی پھلی دو سو پچاس گرام
سفید مکھن حسب ضرورت
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ

عمل

پہلے چکن بریسٹ کو چھری کی مدد سے پاکٹس کی طرح کاٹ لیں۔

فلنگ کرنے کے لیے ایک پیالے میں مکھن اور لہسن کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

پھر اس میں نمک، کالی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

فلنگ گن کی مدد سے اس مکسچر کو چکن میں بڑھ دیں۔

پھر اس میں چیڈر چیز بھی ڈال دیں۔

اس کو اسکیورز کی مدد سے بند کر لیں۔

اس چکن کو کچھ دیر فریزر میں رکھ دیں تاکہ یہ تھوڑا سا سخت ہو جائے۔

ایک پیالے میں ہری مرچ کا پیسٹ، لیموں کا رس، نمک اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اس میں میدہ بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

اب چکن کو اس مکسچر میں کوٹ کرکے بریڈ کرمز میں کوٹ کرلیں۔

ایک پین میں تیل ڈال کر چکن کو ایک ایک کرکے فرائی کر لیں۔

مکھنی سبزی کے لیے: ایک پین میں پانی میں نمک ڈال کر اُبال لیں۔

پہلے اس میں گاجر ڈال دیں تاکہ یہ نرم ہو جائے۔

اس میں ترئی اور گوار کی پھلی بھی ڈال کر اُبال لیں۔

ان کو باہر نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔

پھر ان کو ٹھنڈے پانی سے نکال لیں۔

ان سبزیوں کو فرائی کرنے کے لیے ایک پین میں سفید مکھن ڈال دیں۔

ان میں اُبالی سبزیاں ، کالی مرچ، سفید مرچ اور نمک ڈال کر مکس کرکے فرائی کر لیں۔

اس کو ڈش میں نکال کر سرو کریں۔