غیر ملکی مصالحے کے ساتھ چکن اور دال کا ایک مرکب اس dalcha ایک مستند ذائقہ دیتا ہے. مزیدار اور غذائیت سے بھرپور چکن اور مسور کی مون سے Daal کا Dalcha فوڑا چاول کے ساتھ خدمت کرنے کے لئے.
چکن ایک عدد (چودہ ٹکڑے
(پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
تیل ایک پیالی
مسور کی دال ایک پیالی
(ٹماٹر تین عدد (باریک سلائس کی ہوئی
ہری مرچ چار عدد
کڑی پتے چند عدد
(دار چینی ایک چائے کا چمچ (بھنی اور پسی ہوئی
ایک دیگچی میں چکن کے ٹکڑے، پیاز، دو پیالی گرم پانی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، نمک، پسی لال مرچ اور تیل ڈال کر پکنے دیں۔
اب مسور کی دال کو الگ سے اُبالیں۔
جب وہ گل جائے تو بلینڈر میں پیس لیں۔
چکن کا پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دال شامل کردیں۔
ساتھ میں ہری مرچ اور چند کڑی پتے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
پانچ منٹ بعد دار چینی شامل کرکے مزید پانچ منٹ دم دیں۔
اس کے بعد مزے دار دال مسور اور چکن کا دالچہ گرم گرم سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔