مرکز میں ایک مزیدار میں Cheesy بھرنے کے ساتھ کے luscious ھستا بحران گولے، ہیں. چکن بالس کو تیار کیا اور کئی مختلف کھانوں میں کھا رہے ہیں، جدید چینی کھانے کی اپنی ایک قسم چینی لے آؤٹ کی ایک ماسٹر کے طور پر کینیڈا، آئر لینڈ، اور برطانیہ میں خدمات انجام دیں. یہ شاندار پنیر چکن بالس قدرے مشترک نمکین سے باہر ابھی تک بنانے کے لئے آسان، فوری ہیں بھرے، وہ سب کو خوش کرنے کے لئے یقینی گا اب باہر کی کوشش کریں!
چکن قیمہ 500 گرام
بریڈ سلائس 2عدد
لال مرچ 1چائے کا چمچ
اورنج جوس 2کھانے کے چمچ
وورسسٹر شائرساس 2چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
پیاز (باریک کٹا) 1 عدد
میدہ 1کپ
انڈے کی زردی 3 عدد
موزریلا چیز آدھا پیکٹ
مایونیز آدھا کپ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا کپ
بریڈ کرمز حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
بریڈ کے سلائس ایک باؤل میں ڈالیں اور ان کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں کہ یہ نرم ہوجائیں۔ پھر سلائس میں سے پانی نچوڑ کے نکال دیں۔
سلائس الگ باؤل میں رکھیں اور ان میں چکن قیمہ تھوڑا تھوڑا ڈال کے مکس کرتے جائیں۔
اب اس میں لال مرچ، وورسسٹر شائرساس،اورنج جوس، نمک، پسی کالی مرچ اور پیاز ڈال کے اچھی طرح
مکس کرلیں۔
پھر انڈے کی زردی شامل کریں،مکس کرکے میدہ ڈالیں۔
اب ہاتھ پر چپٹا گول کباب بنا کے اس پر چیز کا ایک ٹکڑا رکھیں اور اسے بال کی شکل دئے دیں۔
بریڈ کرمز لگا کے ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں۔
مایونیز اور مسٹرڈ پیسٹ کو مکس کرکے اس میں پارسلے کاٹ کے ڈال دیں اور چکن بالز کے ساتھ سرو کریں۔