چکن کرسپرز
  • 336 Views

چکن کرسپرز

ایک ہر وقت کلاسک ہدایت اور آسان آپ کی سوچ سے بنانے کے لئے. چکن Crispers ایک چٹنی کی خدمت کے ساتھ ایک مزیدار چکن کیما ڈش ہیں.

ضرورت



    چکن کا قیمہ آدھا کلو
    نمک ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    رائی ایک چائے کا چمچ
    (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
    چاول کا آٹا دو سے تین کھانے کے چمچ
    بریڈ سلائس دو عدد بڑے
    گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
    انڈا ایک عدد
    (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
    (ہری مرچ چار عدد (کٹی ہوئی
    وویسٹر سوس ایک کھانے کا چمچ
    بریڈ کرمبز حسب ضرورت
    فرائز سرو کرنے کے لیے
    :سوس کے لئے
    (آلو ایک عدد (چھوٹا اور اُبلا ہوا
    مایونیز آدھا کپ
    دہی تین کھانے کے چمچ
    لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    ہری مرچ ایک عدد
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

 

عمل

چکن کے قیمے کو نمک، کالی مرچ، رائی، کُٹی لال مرچ، چاول کا آٹا، بریڈ سلائس، گرم مصالحہ، انڈا، ہرا دھنیا، کٹی ہری مرچ اور وویسٹر سوس سے میری نیٹ کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اب انھیں سوسجز کی شکل دیں۔

پھر انھیں بریڈ کرمبز میں اچھی طرح رول کرکے ڈیپ فرائی کر لیں۔

اس کے بعد انھیں فرائز اور مزے دار سوس کے ساتھ سرو کریں۔

سوس کے لیے بلینڈر میں آلو، مایونیز، دہی، لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر بلینڈ کر لیں اور کرسپرز کے ساتھ سرو کریں۔