چکن ہکا نوڈلز
  • 514 Views

چکن ہکا نوڈلز

ہککا نوڈلس کے مشہور چینی انداز نوڈلس ہیں. شملہ مرچ، گاجر اور چکن شامل کر کے ایک مزیدار انداز میں اس کے بنانے کے. ایک ہدایت کوشش کرنی چاہئے.

ضرورت

ہکا نوڈلز دو کپ (ابلے ہوئے
(چکن آدھا کلو (ابلی ہوئی
ہری پیاز ایک چھوٹی گٹھی
(لال مرچ تین عدد (ثابت
(لہسن دو چائے کے چمچ (کٹا ہوا
(ادرک ایک ٹکڑا (کٹی ہوئی
تیل ایک سے ڈیڑھ کپ
(شملہ مرچ ایک عدد (لمبی بارک کٹی ہوئی
(گاجر ایک عدد (لمبی بارک کٹی ہوئی
سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرکہ آدھا چائے کا چمچ

عمل

ہری پیاز کو باریک کاٹ کر الگ رکھ دیں۔

گرائنڈر میں ثابت لال مرچ، کٹا لہسن اور ادرک ڈال کر باریک پیس لیں۔

ایک برتن میں تیل گرم کریں۔

اس میں ادرک لہسن اور مرچ کا پسا ہوا آمیزہ ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔

پھر اس میں شملہ مرچ اور گاجر ڈال کر کچھ دیر تک فرائی کریں۔

پھر باریک کٹی ہری پیاز شامل کریں اور دو سے تین منٹ تک مزید فرائی کرلیں۔

اس کے بعد ابلی چکن اور سویا ساس ڈال کر مکس کریں۔

اب اس میں ابلے ہکا نوڈلز اور نمک ڈال کر ٹوس کریں۔

آخر میں سرکہ بھی شامل کردیں۔

ڈش میں نکال کر چلی ساس، ٹماٹو ساس اور سویا ساس کے ساتھ پیش کریں۔