چکن کلیجی مصالحہ
  • 475 Views

چکن کلیجی مصالحہ

چکن جگر مسالا عام طور پر چکن جگر اور آلو کے ساتھ کی جانے والی ایک منفرد ڈش ہے. یہ چکن جگر B، A طرح وٹامن کے ساتھ اور بھی غذائی اجزاء کے ساتھ بھری ہوئی ہیں کے طور پر ایک جوردار ڈش ہے کہ ساحل اپ آپ کے مدافعتی نظام.

ضرورت



    چکن کی کلیجی آدھا کلو
    تیل ایک چوتھائی کپ
    (پیاز ایک عدد ﴿کٹی، درمیانی
    دار چینی دو ٹکڑے
    (آلو دو عدد ﴿باریک کیوبز میں کٹے ہوئے
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
    (دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿پسا ہوا
    (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
    (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
    (جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
    پانی ایک کپ
    (ٹماٹر تین عدد ﴿اُبلے اور کٹے ہوئے
    (ہری مرچ تین سے چار عدد (کٹی ہوئی
    (مٹر آدھا پیالی ﴿اُبلے ہوئے
    (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿کٹا ہوا

 

عمل

پہلے کلیجی کو اچھی طرح سے دھوکر صاف کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب تیل گرم کرکے پیاز اور دار چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔

اس میں کلیجی شامل کرکے دو سے تین منٹ تک بھوننے کے بعد آلو، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، زیرہ، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ، جائفل جاوتری اور ایک کپ پانی شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

پھر پانچ سے چھ منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر ٹماٹر، ہری مرچ، مٹر اور ہرا دھنیا شامل کرکے آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے خشک کرلیں۔

مزے دار چکن لیور مصالحہ تیار ہے۔