بنا ہوا آلو پر چکن فرائڈ آلو چکن کیما ساتھ سب سے اونچے مقام ہے اور اس ٹاپنگ بھی پزا آٹا پر لاگو کیا جا سکتا ہے جس میں آلو، کی ایک ناقابل یقین حد flavorsome پکوان ہے.
(آلو تین عدد ﴿درمیانے
تیل تلنے کے لیے
چکن کا قیمہ تین سو گرام
پیاز ایک عدد
لال شملہ مرچ ایک عدد
ہری مرچ تین عدد
پودینہ ایک چوتھائی گٹھی
پارسلے ایک چوتھائی گٹھی
نمک حسب ذائقہ
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
انڈا آدھا
(ہرے زیتون پانچ سے چھ عدد (سلائس کئے ہوئے
پہلے آلو کو ایک چوتھائی انچ موٹے سلائس کاٹ کر تیل میں اتنا فرائی کریں کہ ہلکا گولڈن ہو جائیں۔
اب چوپر میں چکن کے قیمے میں پیاز، شملہ مرچ، ہری مرچ، پودینہ، پارسلے، نمک، پسی کالی مرچ اور انڈے کے ساتھ پیس لیں۔
جب قیمہ تیار ہو جائے تو فرائی کیے ہوئے آلو کو چکنی کی ہوئی اوون ٹرے پر رکھیں۔
اب ایک ایک کھانے کا چمچ قیمہ کو آلو کے اوپر رکھیں۔
پھر اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر آٹھ سے دس منٹ کے لیے بیک کریں۔
جب ہلکا سنہرا رنگ آجائے تو نکال کر سلائس کیے ہوئے زیتون سے گارنش کریں اور پارسلے کا ایک ایک پھول رکھ کر سرو کریں۔