چکن پیپر اسٹیکس
  • 192 Views

چکن پیپر اسٹیکس

ایک سیاہ مرچ کی چٹنی میں یہ سپر سوادج، فوری اور آسان چکن سٹیک دوستوں اور خاندان کو متاثر کرنے میں ایک عظیم ڈنر پارٹی ہدایت ہے.

ضرورت



    چکن فلے آدھا کلو
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک حسب ضرورت
    ایچ پی ساس ایک کھانے کا چمچ
    وویسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ
    ادرک لہسن پییسٹ ایک کھانے کا چمچ
    مسٹرڈ پیسٹ دو چائے کے چمچ
    آئل ایک کھانے کا چمچ
    لیمن جوس ایک چائے کا چمچ
    :پیپر ساس
    تیل دو کھانے کے چمچ
    پیاز دو کھانے کے چمچ
    لسہن پیسٹ دو چائے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    براؤن ساس آدھا کپ
    کریم چار کھانے کے چمچ

 

عمل

ایک پیالے میں چکن، نمک، ایچ پی ساس، وویسٹ شائر ساس، ادرک لہسن پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، لیمن جوس اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

ہھر اسے ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

اب فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں چکن فلے کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔

مزیدار چکن فلے تیار ہے۔

ڈش میں نکال کر چھری کی مدد سے کاٹ کر اوپر بلیک پیپر ساس ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

بلیک پیپر ساس: ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو سنہرا کرلیں۔

پیاز سنہرا ہوجائے تو اس میں لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔

اب اس میں کالی مرچ اور براؤن ساس ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

جب یہ تھوڑا گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔

پھر اس میں کریم شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

بلیک پیپر ساس تیار ہے۔