چکن رینڈنگ ود ناسی لیماک
  • 252 Views

چکن رینڈنگ ود ناسی لیماک

سے Nasi Lemak ساتھ چکن Rendang ناریل کے دودھ میں پکایا جاتا ہے کہ ایک مزیدار چکن ہدایت ہے. آپ اس میں چاول، چکن اور چٹنی بندوبست جب تالی بھوک لگ رہا ہے.

ضرورت



    تیل تین کھانے کے چمچ
    دار چینی تین ٹکڑے
    بادیان کے پھول دو سے تین عدد
    چکن ایک کلو
    شاہلوٹ (چھوٹے پیاز) آٹھ عدد
    ثابت سُرخ مرچ تین عدد (پانی میں بھیگی)
    لہسن چھ سے سات جوئے
    لیمن گراس چوتھائی کپ
    ہلدی 1یک چائے کا چمچ
    گلانگل ایک اسٹک
    پانی آدھا کپ
    کوکونٹ مِلک دو کپ
    ساس کےلئے:
    تیل چوتھائی کپ
    پیاز دو عدد چھوٹے
    ثابت سُرخ مرچ چھ عدد (پانی میں بھیگی)
    لہسن دس جوئے
    اِملی کا رس آدھا کپ
    نمک چوتھائی چائے کا چمچ
    چینی ایک چائے کا چمچ

 

عمل

دیگچی میں تیل گرم کرکے دار چینی اور بادیان کے پھول کڑکڑائیں پھر چکن ڈال کر پکائیں کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے ۔

بلینڈر میں شاہلوٹ، ثابت سُرخ مرچ ، لہسن، لیمن گراس، ہلدی، گلانگل اور پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔

پیسٹ کو چکن میں ڈال دیں، ساتھ ایک کپ کوکونٹ بھی ڈال دیں۔ ڈھانپ کر بیس منٹ پکائیں ۔

اِس کے بعد باقی کوکونٹ مِلک بھی ڈال دیں اور ایک گھنٹہ ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ خیال رہے چکن بہت گلا ہو لیکن ٹوٹے نہیں۔

ساس کےلئے: تیل گرم کرکے ایک پیاز ہلکا براون کریں ۔

بلینڈر میں ایک پیاز، ثابت سُرخ مرچ ، لہسن اور آدھا کپ پانی ڈال کر پیوری بنا لیں۔

براون کی پیاز میں پیوری ڈال دیں، پھر اس میں اِملی کا رس، نمک اور چینی ڈال کر اِتنا پکائیں کہ گاڑھی ساس تیار ہو جائے ۔

چکن کو سرونگ پلیٹ میں نکالیں ، اُبلے چاول اور ساس کے ساتھ پیش کریں۔