چکن اسٹیکس
  • 803 Views

چکن اسٹیکس

چکن کو steaks تیاری کی طرف سے آپ کو میز کشش بنائیں. A ہونٹ smacking ہدایت خاندان کے تمام اراکین کو متاثر کرنے.

ضرورت

    چکن کے لئے
    چکن بریسٹ فلے آدھا کلو
    سویا ساس دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    چینی ایک چٹکی
    :ساس کے لئے
    تیل دو کھانے کے چمچ
    (لہسن جوے دو سے تین عدد (کُٹے ہوئے
    (پیاز ایک عدد (باریک کٹا ہوا
    (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
    پانی حسب ضرورت
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    (کارن فلور حسب ضرورت (پانی میں گُھلا ہوا
    ڈارک سویا ساس حسب ذائقہ
    اویسٹر ساس حسب ذائقہ
    چینی حسب ضرورت
    :دوسرے اجزاء
    آلو دو عدد
    (چاول سرونگ کے لئے (اسٹر فرائیڈ

 

عمل

چکن بریسٹ کو سویا ساس، کالی مرچ، نمک اور ایک چٹکی چینی کے ساتھ میری نیٹ کرلیں۔

گرل پین میں چکن کو دونوں طرف سے پکا لیں۔

ساس کے لئے: تیل گرم کرکے اس میں لہسن اور پیاز کو سوتے کرلیں۔

پھر کالی مرچ، پانی، نمک، چینی، سویا ساس اور اویسٹر ساس شامل کردیں۔

ساس کو گاڑھا کرنے کے لئے اس میں کارن فلور کا مکسچر ڈال دیں۔

ساس کو سرونگ ڈش میں نکال لیں۔

آلوؤں کو چھیل کر گرم پانی میں آدھا پکا لیں۔

پھر پانی کو نکال دیں اور آلوؤں کو تیل میں سنہرا کرلیں۔

پلیٹر میں گرلڈ چکن رکھیں۔

اطراف میں چاول اور آلو ساس کے ساتھ رکھ کر سرو کریں۔