چائنیز مچھلی توس
  • 620 Views

چائنیز مچھلی توس

كما نعلم الطعام الصيني يمكن أن تطبخ في أفضل حالاتها إذا ذهبت بسيط مع المكونات الطازجة والتوابل ضوء للسماح المكونات الرئيسية لاخراج نكهة الحقيقية.

ضرورت

مچھلی دو سو پچاس گرام (بغیر ہڈی کے ٹکڑے
ڈبل روٹی حسب ضرورت
چائنیز نمک آدھا چائے کا چمچ
انڈہ ایک عدد
پیاز ایک عدد
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک ایک چائے کا چمچ
میدہ دو چائے کا چمچ
تیل تلنے کے لیے

عمل

بلینڈر میں مچھلی، نمک، میدہ، چائنیز نمک، پیاز، انڈہ اور کالی مرچ کو باریک پیس لیں۔

ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ دیں اور ایک ڈبل روٹی کے سلائس کے چار چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔

مچھلی کے آمیزے کو ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کے اُوپر لگائیں۔

اس عمل کو دہراتے ہوئے سارا آمیزہ استعمال کر لیں۔

فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو اس میں تل کر جاذب کاغذ پر اُتار لیں۔