چاکلیٹ کیک
  • 1168 Views

چاکلیٹ کیک

کبھی کبھی آپ سب کی ضرورت ہے ایک بہت سادہ، اچھی طرح سے پکایا کیک ہے. اس سوادج چاکلیٹ کیک خاص طور پر چاکلیٹ پریمیوں کے لئے سب کے لئے ایک کامل دعوت ہے.

ضرورت



    مکھن اڑھائی سو گرام
    کاسٹر شوگر اڑھائی سو گرام
    انڈے پانچ عدد
    میدہ تین سو پندرہ گرام
    کوکو پاؤڈر تیس گرام
    بیکنگ پاؤڈر پچیس گرام
    دودھ تین سو پندرہ ملی لیٹر
    نمک چٹکی بھر
    دار چینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    (بادام ایک سو پچیس گرام (چھلے ہوئے
    (چاکلیٹ دو سو گرام (کٹی ہوئی
    (چاکلیٹ گارنشنگ کے لئے (پگھلی ہوئی

 

عمل

مکھن اور کاسٹر شوگر کو مکسر میں مکس کرلیں یہاں تک کہ کریمی ہوجائے۔

انڈوں کو ایک پیالے میں ڈال لیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے مکسر میں ڈال کر مکس کرتے جائیں۔

پھر اس میں دودھ ڈال کر مکسر کی مدد سے تھوڑ مکس کرنے کے بعد مکسر بند کردیں۔

اب اس مکسچر کو ایک پیالے میں نکال لیں۔

اب ایک الگ پیالے میں میدہ، کوکو پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور دار چینی پاؤڈر کو دو بار چھاننے کی مدد سے اچھی طرح چھان لیں۔

بادام کو چوپر میں ڈال کر اچھی طرح چوپ کرلیں۔

اب اس کریمی مکسچر میں چھانا ہوا میدہ ڈال دیں اور مکس کرتے جائیں۔

ساتھ ہی اس میں بادام اور کٹی ہوئی چاکلیٹ ڈال کر مکس کریں۔

اب اس مکسچر کو بیک سانچے میں ڈال دیں اور سانچے کو پورا نہ بھریں۔

اب اسے اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔

پانچ سے آٹھ منٹ بیک کرنے کے بعد نکال لیں۔

پگھلی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کرلیں مزیدار چاکلیٹ کیک تیار ہے