چاکلیٹ کپ کیک
  • 355 Views

چاکلیٹ کپ کیک

اچھی بیکنگ تکنیک کا سب سے اہم درست اجزاء کی پیمائش اور تندور درجہ حرارت کا وقت ہے. .

ضرورت



    انڈا ایک عدد
    کوکو پاؤڈر پچیس گرام
    مکھن پچپن گرام
    میدہ پچاسی گرام
    کاسٹر شوگر ایک سو گرام
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    گرم پانی ڈیڑھ کپ
    چاکلیٹ چپس تیس گرام
    آئسنگ شوگر گارنش کے لیے

 

عمل

کوکو پاؤڈر کو اُبلے پانی میں ڈال کر اچھی طرح مکس ریں۔

پیالے میں مکھن اور چینی کو پھینٹیں پھر اس میں انڈا اور بیکنگ پاؤڈر شامل کرکے مزید پھینٹ لیں۔

اس کے بعد ونیلا ایسنس، کوکو پاؤڈر اور میدہ ڈال کر اسپیچولا سے اچھی طرح مکس کریں۔

آخر میں چاکلیٹ چپس بھی ڈال دیں۔

اب اسے پیپر کپ میں رکھ کر اوون میں ایک سو ساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ سے بیس منٹ تک بیک کریں۔

آخر میں آئسنگ شوگر سے گارنش کرکے پیش کریں۔