چاکلیٹ میکرون کیک
  • 208 Views

چاکلیٹ میکرون کیک

خانہ Khazana میں کے کورس بیکنگ کیک ایک آسان کام نہیں ہے لیکن اس نے کبھی آسان طریقے سے قدم کی طرف سے اس کی ہدایت قدم رہنما، اس کے پرستار کے لئے ایک شاندار کیک ہدایت کا اشتراک کیا ہے.

ضرورت



    :فلنگ بنانے کے لئے
    انڈے کی سفیدی ایک عدد
    چینی ایک چوتھائی کپ
    (کھوپرا ایک کپ (کٹا ہوا
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    میدہ ایک کھانے کا چمچ
    :کیک بنانے کے لئے
    انڈے چار عدد
    میدہ دو کپ
    ٹھنڈا پانی تین چوتھائی کپ
    شارٹننگ آدھا کپ
    کریم آدھا کپ
    چینی دو کپ
    سوڈا بائی کارب ایک چائے کا چمچ
    لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    کوکو پاؤڈر چار کھانے کے چمچ
    ونیلا ایسنس ڈیڑھ چائے کا چمچ
    :چاکلیٹ گلیزڈ کےلئے
    آئسنگ شوگر ڈیڑھ کپ
    کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
    مکھن ایک چائے کا چمچ
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
    دودھ دو سے تین کھانے کے چمچ
 

عمل

فلنگ بنانے کے لئے:

ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح بیٹ کریں۔

آہستہ آہستہ اس میں چینی شامل کرتے رہیں اور مسلسل بیٹ کریں۔

پھر اس میں کٹا ہوا کھوپرا، ونیلا ایسنس اور میدہ ڈال کر فولڈ کرلیں۔

کیک بنانے کے لئے:

ایک بڑے پیالے میں انڈے، میدہ، ٹھنڈا پانی، شارٹننگ، کریم، چینی، سوڈا بائی کارب، لیموں کا رس، نمک، کوکو پاؤڈر اور ونیلا ایسنس ڈال کر ہلکی اسپیڈ کے بیٹر سے اچھی طرح بیٹ کریں۔

پھر اسپیڈ کو بڑھا کر تین منٹ مزید بیٹ کریں۔

ایک دس انچ کے بیکنگ پین کو گریس کرکے میدہ چھڑک دیں۔

پھر اس میں کیک کا تیار بیٹر ڈال دیں۔

اب اس پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر چاکلیٹ میکرون کا بیٹر ڈال دیں۔

آخر میں اسے ایک سو اسی ڈگری تک گرم اوون میں ایک گھنٹہ بیک کرلیں۔

پھر اوون سے نکال کر دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔

آخر میں اوپر چاکلیٹ گلیز لگا کر پیش کریں۔

چاکلیٹ گلیزڈ بنانے کے لئے:

ایک پیالے میں آئسنگ شوگر، کوکو پاؤڈر اور مکھن ڈال کر مِکس کرلیں۔

پھر اس میں ونیلا ایسنس بھی شامل کردیں۔

اس کے بعد دودھ ملا کر حسبِ ضرورت گاڑھا بیٹر بنالیں۔