چاکلیٹ رولیڈ ود اسٹرابری
  • 171 Views

چاکلیٹ رولیڈ ود اسٹرابری

چاکلیٹ glaze کے ساتھ احاطہ کرتا ہے کہ سٹرابیری بھرنے کے ساتھ ایک خوبصورت چاکلیٹ roulade. ایک تصوراتی، بہترین کیک کو آپ کے خاندان اور مہمانوں کو پیش کرنے کے. امیر چاکلیٹ Roulade بنانے کے لئے قدم ہدایات کی طرف سے قدم کی پیروی کریں.

ضرورت



    انڈے چھ عدد
    کاسٹر شوگر چھ اونس
    میدہ چار اونس
    کوکو پاؤڈر دو اونس
    گرم پانی دو چائے کے چمچ
    :اسٹرابری فلنگ کے لیے
    اسٹرابری پیوری آدھا کپ
    چینی دو کھانے کے چمچ
    کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
    :چاکلیٹ گلیز کے لیے
    کریم چار کھانے کے چمچ
    آئسنگ شوگر ایک کپ
    کوکو پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    (چاکلیٹ آدھا کپ ﴿کدوکش کی ہوئی

 

عمل

چاکلیٹ گلیز کے لیے: ایک پین میں کریم، آئسنگ شوگر، کوکو پاؤڈر اور چاکلیٹ کو دو سے تین منٹ کے لیے پکالیں۔

اب اسٹرابری فلنگ کے لیے: ایک پین میں اسٹرابری پیوری اور چینی کو پانچ منٹ کے لیے پکائیں اور کارن فلور ڈال کر گاڑھا کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔

کیک کے لیے: انڈوں کو اتنا پھینٹیں کہ وہ فلفی ہو جائے۔

اب اس میں آہستہ آہستہ کاسٹر شوگر ڈال کر اتنا پھینٹ لیں کہ وہ لائٹ اور ڈبل ہو جائے۔

پھر اسے میدہ، کوکو پاؤڈر اور گرم پانی میں فولڈ کر لیں۔

اب اس مکسچر کو ایک گریس کی ہوئی سوئس رول ٹرے میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں ایک سو نوے ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

پھر اسے صاف تو لیے پر نکالیں اور آئسنگ شوگر سے ڈسٹ کرکے رول کریں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر کریم لگاکر اسٹرابری فلنگ ڈالیں اور دوبارہ رول کر دیں۔

اب اس پر تیار چاکلیٹ گلیز ڈالیں اور ٹھنڈا کرکے سرونگ پلیٹر میں سرو کریں۔