چاکلیٹ سوفلے
  • 232 Views

چاکلیٹ سوفلے

اس کے تمام چاکلیٹ پریمیوں کے لئے ایک حقیقی دعوت!

ضرورت



    انڈے چار عدد
    چینی چھ اونس
    کوکو پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    دودھ ایک کپ
    جیلیٹن پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
    پانی حسبِ ضرور
    ونیلا ایسنس آدھا چائے کا چمچ
    چاکلیٹ کسٹرڈ
    کریم آٹھ اونس

 

عمل

انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ کرلیں۔

اب ایک پین میں انڈوں کی زردی، تین اونس چینی، کوکو پاؤڈر اور دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

مسلسل چمچ چلاتے رہیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔

اب پین کو چولہے سے ہٹا لیں۔

جیلیٹن پاؤڈر کو ایک چوتھائی کپ پانی میں کچھ دیر بھگو کر پین میں شامل کر دیں۔

ساتھ ہی ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں۔

انڈوں کی سفیدی کو تین اونس چینی کے ساتھ اچھی طرح بیٹ کریں۔

ساتھ ہی تازہ کریم بھی شامل کرکے فولڈ کرلیں۔

اب اس آمیزے کو مولڈ میں ڈال کر دو گھنٹے کےلئے فریز کردیں۔

جم جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر فریش کریم سے سجائیں اور پیش کریں۔