چاکلیٹ اسپائرل بن
  • 208 Views

چاکلیٹ اسپائرل بن

مندرجہ ذیل آسان نسخہ کا طریقہ آپ کو مقبول بیکریوں یا کسی بھی ریستوران سے چکھا ہے ہو سکتا ہے کے طور پر آپ سب سے بہترین بنانے کے لئے مدد ملے گی چاکلیٹ سرپل بنس بنانے کے لئے.

ضرورت



    میدہ تین کپ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    چینی تین چائے کے چمچ
    خمیر ایک کھانے کا چمچ
    گرم دودھ آدھا کپ
    گرم پانی حسب ضرورت
    (مکھن دو اونس (پگھلا ہوا
    چاکلیٹ اسپریڈ حسب ضرورت
    (دار چینی ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
    (مکھن دو کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا

 

عمل

ایک پیالے میں میدہ، دو چائے کے چمچ چینی اور نمک شامل کرلیں۔

اب اس میں خمیر مکس کریں اور نیم گرم پانی ڈال دیں۔

پھر اس میں دو اونس پگھلا ہوا مکھن ڈال کر نرم ڈو بنائیں اور اتنا گوندھیں کہ ڈو اسموتھ ہو جائے۔

اب ڈو کو گریس کیے ہوئے ایک پیالے میں ڈال دیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں، یہاں تک کہ وہ پھول کر ڈبل ہو جائے۔

اب ڈو کو گوندھیں اور اسے مستطیل کی شکل میں رول کر دیں۔

پھر اس پر دو کھانے کے چمچ مکھن برش کریں اور چاکلیٹ اسپریڈ لگائیں۔

اب ایک چائے کا چمچ چینی اور پسی دار چینی چھڑک کر سوئس رول کی طرح رول کرلیں۔

پھر اسے دو سینٹی میڑز کے سلائسز میں کاٹیں اور گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں رکھ دیں۔

آخر میں اسے دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ بیک کرنے کے لیے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر کرکے دوبارہ دس منٹ بیک کرلیں۔