کرسمس ٹارٹ
  • 167 Views

کرسمس ٹارٹ

کرسمس شدید کھشبودار nuttiness اور مٹھاس کا ایک کامل مرکب ہے. اس کرسمس، آپ کے خاندان پر اس کے بنانے اور دوستوں اس کی تعریف کریں گے.

ضرورت



    مکھن دو سو گرام
    کاسٹر شوگر ایک سو گرام
    انڈا ایک عدد
    ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
    میدہ تین سو گرام
    :فلنگ کے لیے
    کشمش دو کھانے کے چمچ
    کینو کا چھلکا دو کھانے کے چمچ
    (بادام دو کھانے کے چمچ (کٹے ہوئے
    کالی کشمش دو کھانے کے چمچ
    اخروٹ ایک کھانے کا چمچ
    لال گلیزڈ چیریز دو کھانے کے چمچ
    ہری گلیزڈ چیریز دو کھانے کے چمچ
    انڈے ایک عدد
    چینی ایک چائے کا چمچ
    دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    جیم حسب ضرورت

 

عمل

ٹارٹ کے لیے: پہلے مکھن اور کاسٹر شوگر کو اچھی طرح بیٹ کریں۔

اب انڈا اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھر اچھی طرح بیٹ کرلیں۔

اس کے بعد اس میں میدہ شامل کرلیں۔

پھر اس کو ڈو کی شکل دیں۔

پھر اس کو کٹر کی مدد سے گول شیپ میں کاٹ لیں اور پف پیسٹری ٹرے میں رکھ دیں۔

پھر اس کو آدھا بیک تقریباً دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

فلنگ کے لیے: ایک پیالے میں کشمش، کینو کا چھلکا، بادام، کالی کشمش، اخروٹ، لال گلیزڈ چیریز، ہری گلیزڈ چیریز اور انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔

پھر اس میں چینی ڈال کر پھینٹ لیں۔

پھر اس میں دار چینی ڈال کر مکس کر لیں تاکہ اس میں خوشبو آجائے۔

پھر اس مکسچر کو ڈو میں ڈال کر ایک سو اسی ڈگری پر دس سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کرلیں۔

جیم سے گارنش کرکے سرو کریں۔