دار چینی کا بن
  • 272 Views

دار چینی کا بن

روٹی پوری سچائی کے irresistible ہے کہ ایک اچھا دار چینی کی مہک اور ذائقہ ہوتا ہے. ہدایت اگرچہ تیار کرنے کے لئے تھوڑا سا وقت اور صبر لے، لیکن آپ ہر منٹ اس کی مالیت کو نظر آئے گا.

ضرورت



    خمیر تین چوتھائی چائے کے چمچ
    گرم پانی ایک کھانے کا چمچ
    میدہ ایک کپ
    چینی دو کھانے کے چمچ
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    (ٹھنڈا مکھن یا مارجرین تین کھانے کے چمچ (پگھلا ہوا
    گرم دودھ ایک چوتھائی کپ
    انڈے کی زردی ایک عدد
    براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
    (دار چینی ایک چوتھائی چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
    چاکلیٹ چپ ایک تہائی کپ
    :گلیز بنانے کےلئے
    آئسنگ شوگر ایک تہائی کپ
    مکھن ڈیڑھ کھانے کا چمچ
    ونیلا ایکسٹریکٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    دودھ تھوڑا سا
 

عمل

ایک چھوٹا پیالہ لیں اس میں گرم پانی اور خمیر کو گھول لیں۔

ایک دوسرے پیالے میں میدہ، ایک کھانے کا چمچ چینی اور نمک ڈال کر ملالیں۔

اب اس میں دو کھانے کے چمچ پگھلا ہوا مکھن ڈال کر ملائیں۔

پھر اس میں دودھ، انڈے کی زردی اور خمیر ڈال کر ملالیں۔

پیالے کو پلاسٹک سے کورکر دیں اور ڈو کو رات بھر کے لیے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

اب اسے نکالیں اور ماربل پر تھوڑا سا میدہ چھڑک کر ڈو کو دس انچ اور چھ انچ کی چوڑائی میں بیل لیں۔

اب ایک پین میں بچا ہوا مکھن ڈال کر پگھلا لیں اور ڈو کے کناروں پر آدھا انچ تک برش کرلیں۔

ایک الگ پیالے میں براؤن شوگر، دار چینی اور باقی بچی ہوئی چینی ملا لیں۔

اب اس کو ڈو کے اوپر چھڑک دیں اور ساتھ ہی چاکلیٹ چپ بھی چھڑک دیں۔

پھر اسے رول کر لیں اور اس کے کناروں کو بند کر دیں اور 1 انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

کٹے ہوئے ٹکڑوں کو چکنی کی ہوئی آٹھ انچ کی چوکور بیکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔

خیال رہے کہ کٹی سائٹ نیچے کی طرف رہے۔

اب اس کو کور کرکے کسی گرم جگہ پر ڈیڑھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

اوون کو تین سو پچہتر ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں پھر بیکنگ ٹرے رکھ کر پندرہ سے آٹھاراں منٹ یا سنہرا ہونے تک بیک کرلیں۔

گلیز بنانے کے لیے: ایک پیالے میں آئسنگ شوگر، مکھن، ونیلا ایکسٹریکٹ اور تھوڑا سا دودھ ڈال کر ملائیں اور آمیزہ تیار کرلیں۔

اب اسے بیک کئے ہوئے رول پر ڈال کر پھیلا دیں۔