کرسپی چکن برگر
  • 646 Views

کرسپی چکن برگر

ایک سے زیادہ کافی کھانے کے لئے، کیوں اس مزیدار ھستا چکن برگر کوشش نہیں کی؟ یہ بہت آسان اور تیار کرنے کے لئے آسان. فرنچ فرائز کے ساتھ خدمت.

ضرورت

چکن بریسٹ دو عدد ﴿بون لیس
:میری نیشن کے لیے
نمک ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
اویسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
میدہ تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
دودھ تین کھانے کے چمچ
:کوٹنگ کے لیے
کارن فلیکس ایک کپ
بریڈ کرمبز ایک کپ
برگر بن دو عدد
سلاد پتے، ٹماٹر، مایونیز سرونگ کےلیے
چیز سلائس دو عدد
تیل ڈیپ فرائنگ کے لئے

عمل

ایک پیالے میں نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، اویسٹر سوس، میدہ، کارن فلور، بیکنگ سوڈا، انڈا اور دودھ ڈال کر چکن بریسٹ ڈال دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر لیں۔

اب چکن میں کارن فلیکس ملا کر بریڈ کرمبز سے کوٹ کرلیں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کرلیں۔

اب برگر بن میں سلاد پتے، مایونیز، چکن پیس، چیز سلائس اور ٹماٹر کا سلائس رکھ کر بند کر دیں اور سرو کریں۔